پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، طلبہ کے لیے مفت جیمینائی

4 weeks ago 15

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو گوگل کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر ولسن وائٹ کے ساتھ پاکستان میں کمپنی کے دفتر کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ولسن وائٹ کی قیادت میں گوگل کے نو رکنی وفد نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا، ’’یہ بہت دلچسپ اور محض اتفاق ہے کہ آپ ایسے وقت میں پاکستان آئے ہیں جب ملک حکمرانی کے کئی شعبوں میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی سے گزر رہا ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہ ملک کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت کچھ کر رہا ہے تاہم ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ولسن وائٹ نے گوگل کے وفد کی میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اور ملک میں گوگل کے مقامی دفتر کا افتتاح کو ’ایک بڑی پیش رفت‘ قرار دیا۔

Islamabad : 18 August, 2026.

PM Shehbaz Sharif Meets Google Delegation to Discuss Digital Transformation; Inaugurates Google First Office in Pakistan to Boost Tech, Youth Upskilling.

A 9-member delegation of Google, led by Mr. Wilson White, Vice President for Government Affairs… pic.twitter.com/ztMadPpqdd

— Prime Minister's Office (@PakPMO) August 18, 2026

انہوں نے کہا: ’گوگل ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس کے لیے پُرعزم ہے اور مقامی دفتر کا افتتاح ایک بہت خاص موقع ہے۔‘

ولسن وائٹ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا عزم گوگل کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ گوگل نے گذشتہ 10 برسوں کے دوران پاکستان کے مقامی کاروباروں اور گھرانوں کے لیے 3.9 ٹریلین روپے سے زیادہ کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا، جس سے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں، تاہم یہ صرف ابتدا ہے۔

ولسن وائٹ کے مطابق گوگل تین طریقوں سے پاکستان کے 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کے ہدف کو آگے بڑھا رہا ہے، جن میں پاکستانی افراد میں سرمایہ کاری، ہارڈویئر برآمدات کے لیے مینوفیکچرنگ اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، اور مقامی کاروباروں میں سرمایہ کاری شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی اس وقت تک اپنے بلند اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس کے عوام میں مناسب سرمایہ کاری نہ کی جائے۔

ولسن وائٹ نے بتایا کہ گوگل نے کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے اور سکولوں اور اساتذہ کے ساتھ مل کر 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی ڈیجیٹل مہارتیں بہتر بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام طلبہ کے لیے گوگل جیمینائی کی سبسکرپشن ایک سال کے لیے مفت کردی جائے گی۔

گوگل نمائندے نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا عزم گوگل کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
منگل, اگست 18, 2026 - 20:45
Main image: 

<p>وزیراعظم شہباز شریف نے 18 اگست 2026 کو گوگل کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر ولسن وائٹ کے ساتھ پاکستان میں کمپنی کے دفتر کا افتتاح کیا (پی ایم او/ایکس)</p>

jw id: 
YCpdwv3C
type: 
SEO Title: 
پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، طلبہ کے لیے مفت جیمینائی
Read Entire Article
Chatroom