پاکستان سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کے لیے پرعزم

5 months ago 22

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

راولپنڈی میں جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہو رہا ہے جس میں میزبان ٹیم کلین سوئپ کے لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے جہاں گرین شرٹس نے پہلے میچ میں چھ رنز سے اور دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا ون ڈے بھی جیت کر وائٹ واش فتح حاصل کرے جبکہ سری لنکا اپنی ساکھ بچانے کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔

اس کے لیے سری لنکن ٹیم آج کے میچ میں کم از کم ایک فتح کے لیے سنجیدہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

گذشتہ رات پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دورہ پاکستان پر موجود سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے لیے اسلام آباد میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں زمبابوے اور سری لنکا ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق عشائیے میں مختلف اقسام کے کھانوں سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔

رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے آج کے میچ اور آئندہ شروع ہونے والی سہ ملکی ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا حصہ لے رہے ہیں۔

Read Entire Article