پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

2 weeks ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کو اقتصادی اور زرعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے تاکہ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ بات سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون، بالخصوص پاکستان سے سعودی عرب کو زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری مثبت تعاون قابلِ اطمینان ہے اور زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، تحقیق و ترقی اور پانی کے وسائل کے مؤثر استعمال میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد ریاض کا دورہ کرے گا، جہاں زرعی تعاون سمیت دیگر متعلقہ امور پر مزید بات چیت کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

بیان کے مطابق سعودی وزیر ماحولیات، پانی و زراعت نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور زراعت، پانی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے سعودی عرب کے عزم کا اعادہ کیا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)

مشترکہ دفاعی معاہدہ امن کا پیغام

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے تینوں ممالک مزید قریب آئے ہیں جبکہ اس معاہدے نے پورے خطے میں اتحاد اور امن کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات محض سفارتی اور دفاعی سطح تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

پاکستان سعودی عرب کو نہ صرف ایک اہم برادر ملک بلکہ ایک اہم سٹریٹجک اور اقتصادی شراکت دار بھی سمجھتا ہے۔ حالیہ دفاعی تعاون کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر توجہ اس شراکت داری کو ایک جامع سٹریٹجک تعاون میں تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کے زرعی ماہرین کا ایک وفد جلد ریاض کا دورہ کرے گا۔
جمعہ, اگست 28, 2026 - 10:15
Main image: 

<p>وزیراعظم شہباز شریف نے 28 اگست 2026 کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت عبدالرحمن بن عبدالمحسن الفضلی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ &nbsp;(تصویر: وزیراعظم ہاؤس)</p>

type: 
SEO Title: 
پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
Read Entire Article
Chatroom