پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب

1 month ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ افغانستان سے پاکستان میں جاری سرحد پار دہشتگردی کا ایک اور واضح ثبوت سامنے آگیا۔ افغان طالبان رجیم پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اور پشت پناہی کررہی ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی افغان دہشت گرد ’صفت اللہ‘ کی افغانستان میں تعزیتی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردی کےمکروہ عمل میں ملوث خارجی دہشتگرد کوافغانستان میں ہیروکمانڈرکا لقب بھی دیا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق ہلاک خارجی افغان دہشتگرد کی تعزیتی تقریب میں فتنہ الخوارج کے جھنڈے والے پوسٹرزآویزاں کیےگئے  ہیں۔ افغانستان میں ان دہشتگردوں کی تعزیتی تقریبات اورفتنہ الخوارج کے جھنڈوں کی نمائش افغان طالبان اور فتنہ الخوراج کے گٹھ جوڑ کاواضح ثبوت ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom