ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ؛ افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو شکست دیدی

17 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ آف دی بلائنڈ 2026 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلا دیش کو 126 رنز  سے شکست دے دی۔ موصول اطلاعات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے، بدر منیر نے 43 گیندوں پر 88 اور طلحہٰ اقبال نے 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 17.1 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کامران اختر نے 3 اور بدر منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ٹیم کا اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، 17 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
Read Entire Article
Chatroom