ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے سپر سکس مرحلے میں رسائی حاصل کرلی

2 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر گروپ بی سے سپر سکس مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ عجمان کے سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے کپتان منیبہ علی کی 51 اور عائشہ ظفر کی جارحانہ 42 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی۔ چیپو مگیری تریپانو 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ Pakistan finish the group stage with a comprehensive 51-run win over Zimbabwe 💫 A disciplined bowling effort led by @nashra_sundhu06's impressive spell of 3-8 👏#PAKWvZIMW | #BackOurGirls pic.twitter.com/brS1H3Oz6n — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2026 پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، مومنہ ریاست نے 2 جبکہ ام ہانی اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گروپ بی سے سری لنکن ٹیم پہلے ہی سپر سکس مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom