وسیم اکرم کے بیٹے کی امریکی حریف کو شکست، ایم ایم اے فائٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی

1 week ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے تیمور اکرم نے امریکا میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) مقابلے میں امریکی حریف کو شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ امریکا میں ہونے والی فائٹ میں تیموراکرم  نے سخت مقابلے کے بعد تین راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں ججز کے متفقہ پوائنٹس کی بنیاد پر فتح اپنے نام کی۔ ان کی کامیابی پر لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کو مبارک باد دی اور ان کی ہمت، عزم اور فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا۔ وسیم اکرم نے لکھا کہ یہ زبردست مقابلہ تھا ، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ تین سخت راؤنڈز تک بیٹے کو مقابلہ کرتے دیکھنا ان کے لیے بھی آسان نہیں تھا۔ وہ فائٹ کے دوران حیران اور پریشان بھی ہوئے، تاہم انہیں تیمور کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے بیٹے کو اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی تلقین بھی کی۔ What a fight, what a win! 🥊💪 Went for 3 rounds its not easy watching from the sidelines, but you showed tremendous heart, determination and fighting spirit, eventually coming out victorious on points! Couldn't be happier or prouder! 👏❤️ Big thumbs up, Tahmoor! Keep… pic.twitter.com/asi5GWi7CX — Wasim Akram (@wasimakramlive) November 8, 2026 واضح رہے کہ وسیم اکرم نے جنوری 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے بیٹے نے کرکٹ کے بجائے ایم ایم اے کو بطور کیریئر منتخب کیا ہے اور وہ امریکا میں پروفیشنل فائٹر بننے کی تیاری کر رہے ہیں۔  
Read Entire Article
Chatroom