وزیراعظم کی آج صدر سے ملاقات کا امکان، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات ہوگی

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وزیراعظم کو وزیر داخلہ نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ دی، ایوان صدر میں آج رات اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا جس میں وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم خیبرپختونخوا میں دہشت گردی سمیت بدامنی سے متعلق صدر کو آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر مشاورت کریں گے، وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، اہم مشاورت قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر اہم مشاورت ہوئی، وزیراعظم کو تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
Read Entire Article
Chatroom