وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سے ملاقات، سرگوشیاں کرتے رہے

1 month ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جاکر ان سے ملاقات کی، وزیر اعظم شہباز شریف کچھ دیر تک کھڑے ہوکر محمود خان اچکزئی سے راز و نیاز کی باتیں کرتے رہے۔ وزیر اعظم کے ایوان سے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، محمود خان اچکزئی اور خواجہ آصف ایک دوسرے کے کانوں میں باتیں کرتے رہے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی ایوان میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ایمل ولی خان نے اپنے موبائل پر بلاول بھٹو زرداری کا نمبر ایڈ کروایا۔  بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کچھ دیر آپس میں باتیں کرتے رہے۔  
Read Entire Article
Chatroom