پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عسکریت پسندی سے متاثرہ صوبے میں ہنگامی انتظامات کے تحت تعطل کا شکار منصوبوں پر کام تیز کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبر پختونخوا کو مسلسل سکیورٹی اور حکمرانی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت کے مطابق انہی مسائل کے باعث 11 اکتوبر کو صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی، جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کو ہٹا دیا گیا۔
صوبے میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد اپنے پہلے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے، سکیورٹی بہتر بنانے، صوبائی پولیس کو جدید آلات اور اسلحہ فراہم کرکے مضبوط بنانے اور افغانستان سے متصل صوبے میں انتظامی امور کو مؤثر بنانے کا وعدہ کیا۔
شہباز شریف نے قبائلی عمائدین اور قبائلی اضلاع میں ایمرجنسی اقدامات کی نگرانی کرنے والی کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 160 ارب روپے فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ’کئی انتہائی اہم منصوبوں کی تختیاں تو نصب کر دی گئی ہیں، لیکن ان پر کام انتہائی سست رفتاری سے جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔‘
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chaired the Federal Apex Committee meeting and separately met members of the Area Representative and Development Council (ARDC) in Peshawar. Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF), attended both engagements. The discussions focused on restoring lasting peace, strengthening security and governance, and advancing development across Khyber Pakhtunkhwa.
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 22, 2026اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پہلی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ صوبے کے عوام گذشتہ 13 سال سے ریلیف کے منتظر ہیں۔
پشاور میں منعقدہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا ملک کی مضبوط دیوار تھا، لیکن بدقسمتی سے حالات اس نہج پر آ گئے کہ عوام کے مسائل، جیسے تعلیم، علاج اور جان و مال کا تحفظ، سب ایک طرف کر دیے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ معاملات کے حوالے سے ان کے رویوں اور لاتعلقی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ایسا ممکن نہیں تھا کہ صوبہ جلتا رہے اور ہم بانسری بجاتے رہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’خیبر پختونخوا جلتا رہے اور ہم بانسری بجاتے رہیں، یہ ممکن نہیں۔ آخری کوشش کے طور پر ہم نے ایک ٹیم تشکیل دی اور 48 گھنٹوں میں دن رات محنت کر کے معاملات طے کرنے کی کوشش کی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ معاملات طے ہو گئے، لیکن سہیل آفریدی گئے اور پھر اس کے بعد سب تاریخ ہے۔‘
وزیر اعظم نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ’پی ٹی آئی کی حکومتوں میں علی امین گنڈا پور اور سہیل آفریدی کو وفاق نے بتایا تھا کہ ہم مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، لیکن وہ تیار نہیں تھے۔‘
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’پچھلی حکومت میں پولیس کی پانچ ہزار اسامیوں پر بھرتیاں نہیں کی گئیں اور انسداد دہشت گردی کے محکمے کی صلاحیت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ابھی 2026 کا اختتام ہو رہا ہے۔ 800 ارب روپے دیے گئے، لیکن دل خون کے آنسو رو رہا ہے کہ اتنے وسائل کے باوجود دہشت گرد دوبارہ آ گئے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے شفاف طریقے سے وسائل استعمال کرنے کا کہا، لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا اور ملک دشمن اقدامات کی وجہ سے ہم ہاتھ پر ہاتھ دھر کر نہیں بیٹھ سکتے تھے۔‘
شہباز شریف نے بتایا کہ ’اسی وجہ سے ہم نے یہ آخری کوشش کی کہ معیشت دوبارہ مستحکم ہو سکے اور ایک ایک اینٹ لگا کر اس گھر کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ یہ سیاسی اور فوجی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اسی کے نتیجے میں ہماری معیشت اب مستحکم ہے۔‘
خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومتوں کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’صوبے میں کرپشن کے انبار لگے تھے، جس میں صاف پانی کے منصوبے میں 100 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’13 سال سے خیبر پختونخوا کے عوام منتظر ہیں کہ انہیں کچھ ریلیف مل جائے، علاج معالجہ بہتر ہو جائے اور امن و امان کی صورت حال بہتر ہو جائے۔ امید ہے کہ یہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’یہ رحمان بابا اور خوشحال خان خٹک کا صوبہ ہے۔ پاکستان کے قیام کے وقت ریفرنڈم میں اس صوبے نے پاکستان کا ساتھ دیا، لیکن آج یہ صوبہ دہشت گردی سے چور چور ہے اور عوامی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے محرومی کے سائے چھا گئے ہیں۔‘
<p>پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف 22 اکتوبر 2026 کو پشاور میں قبائلی عمائدین سے مصافحہ کر رہے ہیں (حکومت پاکستان)</p>
.png)
3 weeks ago
17




English (US) ·