وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال، ای سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کردیا ہے، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے موصول ہوگا۔ وزارت خارجہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال کیا گیا ہے۔ اس سہولت کے تحت اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے علاوہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم لائژن دفاتر سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق بھی ممکن ہوگی۔ نظام کے تحت درخواست دہندگان جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کے لیے آن لائن کارروائی مکمل کرکے مقررہ فیس ادا کریں گے، جس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے طرز پر تیار کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر جانے کی ضرورت نہ پڑے اور ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو۔ تاہم مخصوص اور استثنائی معاملات میں درخواست دہندگان کو ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑ سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند افراد سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom