ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان چیمپئنز کو این او سی نہ مل سکا، ایونٹ سے باہر

1 month ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان چیمپئنز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کر سکے گی۔ پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مطلوبہ این او سی جاری نہ کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کامل خان نے باضابطہ طور پر سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی تھی اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں بھی مسلسل مصروف رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اختیار اور اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے ان عظیم لیجنڈز کے عالمی ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ ہم اپنے کھلاڑیوں اور مداحوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صبر، سمجھ بوجھ اور مسلسل حمایت کا مظاہرہ کیا۔
Read Entire Article
Chatroom