نیٹ فلکس نے 2030 فٹبال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

8 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس مراکش اور پرتگال میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے 2030 کے فٹ بال ورلڈ کپ کو اسپین میں نشر کرے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مقبول اسٹریمنگ سروس نے فٹ بال ورلڈ کپ کے نشریاتی حقوق حاصل کیے ہیں۔ امریکی سبسکرپشن سروس نیٹ فلکس کے پاس پہلے ہی 2027 اور 2031 میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے عالمی سطح پر خصوصی نشریاتی حقوق موجود ہیں۔ تاہم، نیٹ فلکس آئندہ مینز ورلڈ کپ کے تمام 104 میچز اسپین اور انڈورا کے ناظرین کو دکھائے گا۔ معاہدے کے تحت اسپین میں ہر میچ ڈے پر ایک میچ مفت دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، میچز کا ایک پیکج ملک کے ایک فری ٹو ایئر ٹی وی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا، جس میں اسپین کی قومی ٹیم ’لا فیوریا روخا‘ کے تمام میچز، دونوں سیمی فائنلز اور فائنل شامل ہوں گے۔ برطانیہ میں ورلڈ کپ کو اب بھی حکومت کی جانب سے ’کراؤن جیول‘ یعنی اہم قومی کھیلوں کے ایونٹس کی فہرست میں شامل تحفظ حاصل ہے، اس لیے اس کی نشریات صرف روایتی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کے ذریعے ہی کی جا سکتی ہیں۔ فیفا کے سیکریٹری جنرل میٹیاس گرافشٹروم نے اس حوالے سے کہا کہ توسیع شدہ ورلڈ کپ 2026 اور 2030 میں دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے لیے ایک ناقابلِ فراموش ایونٹ ثابت ہونے جا رہا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom