نیوزی لینڈ کو 7 سال بعد ون ڈے ہوم سیریز میں بھارت کے ہاتھوں شکست

18 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارت نے نیوزی لینڈ کو اسی کی سرزمین پر 22 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد کیویز کی ہوم ون ڈے سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کی روایت توڑ دی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے چار میچز کی سیریز 1-3 سے اپنے نام کرلی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز بنائے، تاہم بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہدف حاصل کرنے سے روک دیا۔ بھارت کی جانب سے نوجوان فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ، محمد سراج، عاقب نبی اور یش ٹھاکر نے کیویز کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا، جبکہ آخری وکٹ اکشر پٹیل نے حاصل کی۔ بھارتی کپتان شریاس ائیر نے بولنگ کے دوران حکمت عملی سے کام لیا اور اسپن بولنگ کا استعمال 36ویں اوور میں کیا، جو 2002 کے بعد بھارت کی جانب سے ون ڈے اننگز میں اسپن متعارف کروانے کا سب سے تاخیر سے موقع تھا۔ بھارت کی اننگز میں نمن دھیر اور اکشر پٹیل نے بھی اہم رنز بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے آل راؤنڈ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں بھارت کی بیرونِ ملک ون ڈے سیریز میں یہ پہلی کامیابی بھی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom