Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ناشتے کا بل مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینک دیا اور چاقو سے حملہ بھی کیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ناشتے کا بل مانگنے پر دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ گل زر خان نے بتایا کہ ملزم امجد نے بقایا جات اور ناشتہ بل مانگنے پر ساتھیوں مرتضیٰ، عادل، رضا اور دیگر 7 سے زائد افراد کے ساتھ حملہ کر دیا۔
مدعی نے بتایا کہ ملزم امجد نے غصے میں آ کر گرم دودھ دکاندار کے 2 بیٹوں عمر شہزاد اور عباد پر پھینک دیا، جس سے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے چاقو کے وار کر کے 2 دیگر بیٹوں نصیب اور گل شاہد کو بھی زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے دکان سے 55 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔