دس نومبر 2025 کو نئی دہلی میں بم دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی (سکرین شاٹ ڈیلی جاگرن)
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیر کی شام لال قلعے کے قریب ایک کار میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد مارے گئے ہیں۔
میڈیا پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور ان میں آگ لگی ہوئی ہے اور دھویں کے مرغولے بلند ہو رہے ہیں۔
خبررساں ادارے اے پی کے مطابق اب تک آٹھ افراد کے مرنے کی اطلاع ہے، جب کہ اے این آئی نے بتایا ہے کہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی ہے۔
اخبار دی ہندو نے فائر بریگیڈ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ ’دھماکہ ایک کار میں ہوا جو لال قلعے کے میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے باہر کھڑی تھی۔ دھماکہ بہت شدید تھا۔‘
مزید تفصیلات تھوڑی دیر میں۔
.png)
5 months ago
23



English (US) ·