Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
نوجوان تاجرمیررضا کی لاش ملنے کے جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سیکیورٹی گارڈکے پستول سے میچ نہیں ہوا۔ فارنزک ڈویژن سندھ کی رپورٹ سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق29 جولائی کو گلستان جوہر سے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے رہائشی تاجرنوجوان میررضا علی کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، میررضا کی لاش ملنے کے جائےوقوع سے6 اگست کو پولیس کوملنے والے 30 بورکے خول کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والا 30بورکا خول پستول نمبر ایل اے1197 سندھ آرم ایکٹ کے تحت فارنزک ڈویژن میں جمع کرائے گئے 2 ٹیسٹ خولوں سے میچ نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرائم خول اورٹیسٹ خول کے اسٹرائیکرپن اوربریچ فیس کے نشانات مختلف ہیں۔
دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس نے تاجرمیر رضا کیس کے حوالے سے فارنزک رپورٹ سے متعلق میڈیا میں نشر ہونے والی اطلاعات پر وضاحت دیتے ہوئے بتایاکہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا خول 7 اگست کوبزریعہ میمو فارنزک سائنس لیبارٹری کوموصول ہوا۔
محکمہ فارنزک کی جانب سے مذکورہ خول سے متعلق رپورٹ 10 اگست کو جاری کردی گئی تھی، فارنزک رپورٹ شروع سے کیس فائل کا باقاعدہ حصہ ہے اور ابتدائی ضمنی چالان سمیت سندھ ہائی کورٹ کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں بھی شامل ہے۔
فارنزک لیباٹری کی جانب سے متعلقہ اسلحہ ڈیلر کی غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
مختلف فورمزپریہ تاثر دینا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول کا خول تاخیر سے جمع کرایا گیا یا واردات میں استعمال ہونے والے پستول کا خول نہیں تھا، سراسر غلط اورحقائق کے منافی ہے۔
۔واردات میں استعمال ہونے والا خول کیس کے تفتیشی افسر نے خود فارنزک لیبارٹری میں جمع کرایا تھاتاہم واردات میں استعمال ہونے والے پستول کی برآمدگی کے بعد خول کی تصدیق کا عمل دوبارہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس کی حساسیت کو مدنظررکھتے ہوئے میڈیا سے گزارش ہے کہ کیس سے متعلق کسی بھی خبر یا رپورٹ کی اشاعت سے قبل حقائق اور متعلقہ اداروں سے اس کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے تاکہ غیرمصدقہ یا گمراہ کن اطلاعات کی تشہیرسے گریزکیا جاسکے۔