مولانا فضل الرحمان اتوار کو لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے

4 months ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار 21 دسمبر کو لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی سمیع سواتی کے مطابق مولوی عثمان پارک لیاری میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تحفظ دینی مدارس کانفرنس میں وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی بھی خصوصی شرکت کریں گے۔ جے یو آئی سربراہ 22 دسمبر کو کراچی میں اتحادِ امت سیمینار جبکہ 23 دسمبر کو لاڑکانہ میں جامعہ اشاعت القرآن والحدیث کانفرنس اور 24 دسمبر کو منزل گاہ سکھر میں تحفظ مدارس دینہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، تینوں اجتماعات کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کا لیاری جلسہ کراچی کی سیاسی و دینی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کراچی ساؤتھ آمد پر جے یوآئی کارکنان مولانا فضل الرحمان کا شاندار استقبال کریں گے۔
Read Entire Article