Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
مودی دور میں روزگار کے بدترین بحران نے بھارتی نوجوانوں کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا.
بھارت میں بڑھتی بے روزگاری نے بی جے پی کی کھوکھلی معاشی ترقی کی حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی.
عالمی جریدہ بی بی سی کے مطابق ملازمت کی تلاش میں بھارتی نوجوان ابھی گپتا درجنوں انٹرویوز کے باوجود تاحال روزگار حاصل کرنے میں ناکام ہے.
ملازمت کے متلاشی ابھی گپتا کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح سے شام تک کا تمام وقت صرف کام کی تلاش میں گزرتا ہے.
تین سالہ تکنیکی ڈگری مکمل کرنے کے باوجود مناسب روزگار کا ملنا مشکل ہو چکا ہے، شعبہ ٹیکنالوجی میں زیادہ عرصے کا تعطل ڈگری کی عملی قدر و قیمت کو ختم کر دیتا ہے.