منشیات ڈیلر انمول پنکی کے گرد گھیرا ایک بار پھر تنگ، فرد جرم عائد

1 month ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے گرد قانونی گھیرا ایک بار پھر تنگ ہو رہا ہے، جبکہ عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ سیشن عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ پر پولیس کی جانب سے منشیات کا الزام ہے، کیا آپ جرم قبول کرتی ہیں؟ ملزمہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد مقدمے کے گواہوں کو نوٹس جاری کردیے۔ پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom