منشیات فروش کے ساتھ بات چیت کی آڈیو، ایس ایچ او پاک کالونی کے خلاف انکوائری کا حکم

1 week ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شہر قائد میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی سنگھار ملک نے ایس ایچ او پاک کالونی انسپکٹر فیصل گل کے خلاف انکوائری افسر کی نامزدگی کا حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ایس ڈی پی او بلدیہ سب ڈویژن کا نامزد کیا گیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق 5 نومبر 2026 کو سوشل میڈیا پر ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر انسپکٹر فیصل گل اور کانسٹیبل بلال کو ایک منشیات فروش کاشف عرف دادا کے ساتھ غیر مجاز اور سمجھوتہ آمیز گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔ الزامات کے مطابق ایک مجرم کے ساتھ بھائی بندی اور مصالحت کی کوشش کی گئی جبکہ ماتحت کانسٹیبل کو منشیات فروش سے معافی مانگنے کا بھی کہا گیا۔ اس عمل کو پولیس کے نظم و ضبط کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا جبکہ انکوائری افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 دن کے اندر سفارشات کے ساتھ رپورٹ جمع کرائیں ۔
Read Entire Article
Chatroom