ملتان؛ ماں اور دو بہنوں کو زندہ جلانے والا سنگدل بیٹا سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک

1 week ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
کہروڑ پکا میں ماں اور دو بہنوں کو بے ہوش کرکے زندہ جلانے والا سنگدل بیٹا سی سی ڈی مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزم نے اپنی سگی ماں اور دو بہنوں کو بے ہوش کرکے پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا دی تھی جبکہ تینوں خواتین کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے واقعے کو شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کا رنگ دیا تھا۔ گھر میں آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور دو بیٹیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ملزم کی پیٹرول پمپ سے پیٹرول خریدنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہوئی تھی جبکہ گرفتاری کے بعد ملزم نے دوران تفتیش تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Read Entire Article
Chatroom