Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
بوسن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کار سوار 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردیں۔
دوسری جانب سی پی او ملتان اختر فاروق نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔