Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے؛ پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے، الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی
ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی، ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے؛ پی آئی اے کی نجکاری اس بات کا ثبوت ہے، ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے؛ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں، نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہیں۔