معاذ صفدر نے بیٹی کی پیدائش پر اہلیہ کو قیمتی تحفہ دے دیا

2 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور فیملی ولاگر معاذ صفدر نے اپنی تیسری اولاد کی پیدائش کی خوشی میں اہلیہ صبا معاذ کو تحفے میں گاڑی دے دی۔ حال ہی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد معاذ صفدر نے اہلیہ کے لیے سرمئی رنگ کی سوزوکی ویگن آر خریدی، جسے ان کے گھر پہنچایا گیا۔ صبا معاذ نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’’الحمدللہ، میں نے انہیں ایک خوبصورت شہزادی کا باپ بنایا اور انہوں نے مجھے بھی شہزادی جیسا احساس دلایا۔‘‘         View this post on Instagram                       ان کی پوسٹ سامنے آتے ہی مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دی اور معاذ صفدر کے اس محبت بھرے اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے معاذ صفدر اور صبا معاذ سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جہاں دونوں اپنی روزمرہ زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom