مسلسل 8 چھکے: ایک کرکٹ میچ میں 2 ریکارڈ

5 months ago 20

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

انڈیا کے شہر سورت میں کھیلے گئے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوران آکاش کمار چوہدری نامی بلے باز نے مسلسل آٹھ چھکوں اور 11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر دو ریکارڈز اپنے نام کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انہوں نے رنجی ٹرافی کے میچ میں میگھالیہ ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے اروناچل پردیش کی ٹیم کے خلاف اتوار کو اس شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

وہ  فرسٹ کلاس ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل آٹھ چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ساتھ ہی 11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

Record Alert

First player to hit eight consecutive sixes in first-class cricket

Fastest fifty, off just 11 balls, in first-class cricket

Meghalaya's Akash Kumar etched his name in the record books with a blistering knock of 50*(14) in the Plate Group match against… pic.twitter.com/dJbu8BVhb1

— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 9, 2025

یہ ریکارڈز خاص طور پر اس لحاظ سے متاثر کن ہیں کہ 25 سالہ کھلاڑی کو عام طور پر ایک تیز گیند باز سمجھا جاتا ہے۔ 

سورت میں جاری انڈین ڈومیسٹک میچ کے دوسرے دن، آکاش کمار چوہدری اس وقت کریز پر آئے جب میگھالیہ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر 576 تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلی گیند کا سامنا کرنے پر انہوں نے کوئی رنز نہیں بنایا اور بعد ازاں دو سنگل بنائے اور کریز پر سیٹ ہونے کے بعد، چوہدری نے بلے بازی کا ایک حیرت انگیز مظاہرہ شروع کیا۔ انہوں نے بائیں ہاتھ کے سپنر لیمار ڈابی کی گیندوں پر مسلسل چھ چھکے لگائے۔

وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ قبل ازیں گیری سوبرز اور روی شاستری اس فہرست میں شامل ہیں۔

 تاہم، آکاش کمار چوہدری اس ریکارڈ پر نہیں رُکے بلکہ انھوں نے اس کے بعد اپنی اگلی دو گیندوں پر بھی چھکے لگائے یوں محض 11 گیندوں پر 50 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔

11 گیندوں پر 50 رنز بنا کر انہوں نے لیسٹرشائر کے بلے باز وین وائٹ کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 2012 میں ایسیکس کے خلاف 12 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

Read Entire Article