پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو مردان کے ریلوے گراؤنڈ میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا گیا، جس سے پارٹی کے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔
جلسے کے اختتام پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یکم مئی کو لاہور میں جلسے کی کال دے دی۔
جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پشاور ریجن کے صدر عاطف خان، ایم این اے شاندانہ گلزار، پنجاب اپوزیشن لیڈر معین قریشی، سندھ صدر حلیم عادل شیخ اور بلوچستان جنرل سیکرٹری جہانگیر رند سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
پاکستان میں رجیم چینج آپریشن کے بعد ہم نے سکھ کا سانس نہیں لیا، جب عمران خان کی حکومت گرائی گئی ہمارا جی ڈی پی 6 فیصد تھا آج 2 فیصد ہے، آج مہنگائی دوگنا ہو چکی ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے غریب مر رہا ہے لیکن ان نااہلوں اور ان کو لانے والوں کو کوئی پرواہ نہیں یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے… pic.twitter.com/sCNHCE0w8v
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) April 19, 2026اپنے خطاب میں رہنماؤں نے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ موجودہ نظام عوامی مسائل کے حل کے بجائے طاقت اور مفادات کے گرد گھوم رہا ہے۔
جلسے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولتیں فراہم کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات ختم کیے جائیں اور کارکنوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مقررین نے خطے میں امن کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران اور فلسطین کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر جاری تنازعات کے خاتمے پر زور دیا۔
جلسے میں خیبر پختونخوا کے مالی حقوق، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں حصہ اور ضم شدہ علاقوں کے فنڈز کی فوری ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
آخر میں رہنماؤں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور سیاسی رہنماؤں کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی، جبکہ یکم مئی کو لاہور جلسے کی تیاریوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
.png)
2 hours ago
1



English (US) ·