Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سعودی عرب میں پیش آئے ایک المناک واقعے میں 40 سے زائد مسافروں کو لے کر مکہ سے مدینہ جانے والی بس ڈیزل کے ٹینکر سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بس میں جانے کے والے عمرہ زائرین بھارت سے تعلق رکھنے والے تھے جس میں سے کئی مسافر حیدرآباد سے تھے۔
ہنگامی ٹیمیں اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
واقعے پر اپڈیٹ, اقدامات اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے باخبر رہنے کے لیے سیکرٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ متاثرین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو بھی معلومات فراہم کرے گا۔
مزید برآں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے بھی حادثے کے بعد ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ نے کہا کہ مدینہ، سعودی عرب کے قریب ایک المناک بس حادثے کے پیش نظر، جس میں بھارتی عمرہ زائرین شامل تھے، ہندوستان کے قونصلیٹ جنرل میں ایک 24x7 کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ہیلپ لائن رابطے کی تفصیلات یہ ہیں: 8002440003، 8002440003، 4102192693، 4003، 0126614276، 0556122301 (واٹس ایپ)۔