مدینہ ریجن کی طرف بڑھنے والا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا: اتحادی افواج

1 month ago 15

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو کہا ہے کہ مدینہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ سعودی سول ڈیفنس نے نجران اور جازان شہروں کے لیے پہلے جاری کی گئی ہنگامی وارننگز واپس لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔

التحالف : اعتراض وتدمير صاروخ مجنح (كروز) بمنطقة المدينة المنورة.

— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) October 15, 2026

تاہم سول ڈیفنس نے وزارت داخلہ کی اس ہدایت کا اعادہ کیا کہ تباہ کیے گئے ڈرونز اور میزائلوں کے گرنے کے مقامات سے متعلق ویڈیوز بنانے، تصاویر لینے یا معلومات شائع اور شیئر کرنے سے گریز کی جائے۔

ترکی المالکی نے جمعرات کی صبح یہ بھی بتایا کہ مشرقی ریجن میں ایک ڈرون کو تباہ کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق، بدھ کو ریاض پر حوثیوں کے ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کے بعد اس کا ملبہ گرنے سے ایک عرب شہری زخمی جبکہ ایک مکان اور گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔

یہ تازہ کارروائی منگل کی رات سعودی فضائی دفاع کی جانب سے ریاض کے اوپر حوثیوں کے دو کروز میزائل تباہ کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ حکام کے مطابق، ان میزائلوں کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے اور تقریباً 15 رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔

اتحادی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مدینہ ریجن میں ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026 - 15:45
Main image: 

<p>سعودی قیادت میں بننے والی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی ریاض میں 30 ستمبر 2019 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)</p>

type: 
SEO Title: 
مدینہ ریجن کی طرف بڑھنے والا کروز میزائل تباہ کر دیا گیا: اتحادی افواج
Read Entire Article
Chatroom