مداحوں نے سدرہ نیازی کو کترینہ کی ’ہمشکل‘ قرار دے دیا

5 months ago 18

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی اپنی حالیہ ٹی وی پرفارمنس اور اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اپنے حالیہ ڈرامے ’سنول یار پیا‘ میں وہ سسی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو سنول کی ماضی کی محبت ہے۔ ایک مخصوص سین میں ان کے سادہ مگر دلکش ساڑھی لُک نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کے بعد سدرہ نیازی کے حسن اور خصوصاً ان کے چہرے کے خدوخال کو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سے ملانا شروع کر دیا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں ’پاکستانی کترینہ‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ شکل و صورت میں بھارتی اداکارہ شردھا کپور اور یامی گوتم سے بھی مماثلت رکھتی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سدرہ نیازی کی اسکرین پر موجودگی اور خوبصورتی ڈرامے کی مرکزی اداکارہ سے بھی زیادہ نمایاں ہے۔ سدرہ نیازی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی اداکاری، خوبصورتی اور لباس کا انتخاب ان کے کردار کو مزید پرکشش بنا رہا ہے اور انہیں بطور مرکزی اداکارہ کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔  
Read Entire Article