محمد یوسف اور ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل

23 hours ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
محمد یوسف اور ثناء میر پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کر لیے گئے، دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ محمد یوسف کا انتخاب آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا جبکہ ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کی بنیاد پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔ محمد یوسف اور ثناء میر سے قبل پی سی بی ہال آف فیم میں 14 عظیم کھلاڑی شامل تھے۔ عبدالقادر، عبدالحفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، انضمام الحق اور جاوید میانداد، مصباح الحق، مشتاق محمد، سعید انور، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس بھی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 381 انٹرنیشنل میچوں میں 17 ہزار 300 رنز بنائے۔ انہوں نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1,788 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے 226 انٹرنیشنل میچوں میں 240 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 2,432 رنز بھی بنائے۔ ثناء میر کی قیادت میں پاکستان نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے جیتے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ محمد یوسف اور ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں کھلاڑیوں نے فخر کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور اپنی کارکردگی سے ملکی کرکٹ میں منفرد مقام بنایا۔
Read Entire Article
Chatroom