لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے

3 weeks ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لندن کے مصروف ترین میٹرو اسٹیشنز میں سے ایک پر ایسا دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جہاں دو ننھے چوہے پلیٹ فارم کو ’فائٹنگ رنگ‘ سمجھ کر ایک دوسرے سے الجھ پڑے جبکہ قریب موجود مسافر اس غیر معمولی مقابلے سے محظوظ ہوتے رہے۔ یہ دلچسپ واقعہ لندن کے آکسفورڈ سرکس انڈرگراؤنڈ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں دو چوہوں کو آمنے سامنے ہو کر ایک دوسرے سے لڑتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں چوہے کبھی ایک دوسرے پر جھپٹتے اور کبھی پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں، یوں مصروف اسٹیشن کا پلیٹ فارم چند لمحوں کیلئے کسی ننھے سے ’باکسنگ رنگ‘ کا منظر پیش کرنے لگا۔         View this post on Instagram                       دلچسپ بات یہ ہے کہ اس واقعے نے 2019 کی ایک مشہور وائلڈ لائف تصویر کی یاد بھی تازہ کر دی جس میں لندن کے ایک میٹرو پلیٹ فارم پر دو چوہوں کو کھانے کے ٹکڑے کیلئے لڑتے ہوئے کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔ فوٹوگرافر سیم رولی کی ’اسٹیشن اسکوابل‘ نامی اس تصویر میں دونوں چوہے کھانے کے ایک ٹکڑے پر الجھتے نظر آئے تھے، بعدازاں ایک چوہا ٹکڑا لے کر چلتا بنا اور یوں ان کی لڑائی ختم ہو گئی۔  
Read Entire Article
Chatroom