لاہور: گھر میں خاتون کو اکیلے پاکر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

1 day ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لاہور میں گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سگیاں پنڈ کے رہائشی سلیمان عرف پومی نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون صبح کے وقت ملزم کی والدہ سے ملنے اس کے گھر گئی تھی۔ ملزم کی والدہ گھر پر موجود نہ تھی، ملزم نے اکیلا پا کر دروازہ بند کیا، ملزم نے خاتون کو زبردستی کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گجر پورہ پولیس نے ملزم سلیمان کو گرفتار کر لیا، ملزم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ایس پی سِول لائنز منزہ کرام نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom