لاہور، پتنگ بازی و فروشی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 12 ملزمان گرفتار

2 weeks ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پتنگ بازی اور پتنگوں کی فروخت کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ اور وحدت کالونی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 700 رنگ برنگی پتنگیں، 113 چرخیوں میں موجود کیمیکل ڈور اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک پتنگ کی ڈور کئی گھروں کے چراغ بجھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پتنگ بازی کی اجازت حکومتی احکامات کے تحت صرف بسنت کے تہوار کے موقع پر ہوگی۔
Read Entire Article
Chatroom