Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
لاہور میں کینال یوٹرن ٹھوکر فلائی اوور کے قریب مغل آئی اسپتال کٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کا فرنٹ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی صدر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور محمد نوید کو حراست میں لے کر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےجبکہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حادثے کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔