لاہور، ٹریفک پولیس نے تیز رفتار ریسنگ اور ڈرفٹنگ کرنے والی گاڑیاں پکڑ لیں، مقدمہ درج

2 weeks ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ٹریفک پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ اور تیز رفتاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی بی ڈی روڈ پر ریسنگ کرنے والی دو گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ ڈی ایس پی اشفاق احمد کے مطابق پراڈو اور کرولا میں سوار ڈرائیور ایک دوسرے کے ساتھ ریس لگا رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس نے ناکے پر دونوں گاڑیوں کو روک کر ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیورز کی شناخت رجب شہزاد اور علی عاصم کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرکے گاڑیوں سمیت حوالات منتقل کردیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر بھر میں ڈرفٹنگ اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
Read Entire Article
Chatroom