لاہور: مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر 12 سالہ طالبعلم پر تشدد، قاری گرفتار

1 day ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس سے بچے کے سر پر چوٹ آئی۔ پولیس کے مطابق ملزم قاری ظفر الحق نے طالبعلم کامران پر تشدد کیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر شالیمار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں، قانون ہاتھ میں لینے اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
Read Entire Article
Chatroom