Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم سجاد شاہ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی رابعہ کو قتل کیا جبکہ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی لیکن شادی کے بعد دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔