لاہور: شاہدرہ بیگم کوٹ میں گھریلو تشدد سے خاتون جاں بحق، شوہر گرفتار

1 month ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے 43 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفیہ کی شناخت 43 سالہ صائمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یکم اکتوبر سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں دورانِ علاج ان کی موت واقع ہوئی۔ ابتدائی طور پر موت کی وجہ تشدد معلوم ہوئی ہے تاہم حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تشدد کے شواہد پر لواحقین کو قانونی کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور درخواست وصول کر کے ضابطے کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے گھریلو تشدد کے الزام میں شوہر زین العابدین کو گرفتار کر لیا ہے جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ قانونی کارروائی جاری ہے۔
Read Entire Article
Chatroom