لاہور ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آتشزدگی، ایک شخص زیر حراست

1 week ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
 لاہو ریلوے اسٹیشن پر بوگی میں آگ لگنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مشتبہ شخص کو ریلوے پولیس نے اسٹاف کی معاونت سے حراست میں لیا گیا، واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس اسٹیشن لاہور میں درج کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری، قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ آگ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 7 پر کھڑی خالی اکانومی کلاس کی ناکارہ بوگی میں لگی۔ ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، آگ دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لگی اور 1 بج کر 20 منٹ تک بجھا دی گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آتشزدگی کے باعث ٹرین آپریشن متاثر نہیں ہوا، تمام ٹرینیں معمول کے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں لہٰذا مسافر اپنے شیڈول کے مطابق بلا تعطل سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom