لاہور: 13 سالہ بچی کی شادی کی تقریب، دولہا سمیت 6 ملزمان گرفتار

1 week ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
لیاقت آباد پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی کی شادی کی تقریب رکوا دی اور دولہا سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مدینہ شادی ہال کشمیری محلہ میں کم عمر بچی کی رخصتی کی تقریب جاری تھی۔ کارروائی کے دوران دولہا سبط الحسن اور بچی کے والد سبطین کو گرفتار کیا گیا جبکہ تقریب میں شریک مزید 4 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچی کا نکاح 4 اکتوبر کو پڑھایا گیا تھا جبکہ 8 نومبر کو رخصتی کی تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ نمبر 2533/26 درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کم عمری کی شادی قانوناً جرم ہے اور بچوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ کم عمر بچوں کی شادی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Read Entire Article
Chatroom