Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں لیاری ایلیویٹڈ فریٹ کوریڈور کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔
قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں27 ارب روپے کے سولر انرجی پروجیکٹ میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔
این جی اوز کے تحت غریب اور مستحق افراد کو سولر پینلز فراہمی تھی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بتایا کہ جو سولر پینل مارکیٹ میں 21 ہزار روپے میں دستیاب تھا وہ 60 ہزار روپے میں خریدا گیا۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں متعلقہ سیکرٹری کو مکمل ریکارڈ کیساتھ دوبارہ طلب کیا جائیگا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق اجلاس میںخواتین میں منشیات کے استعمال کے رجحان کا انکشاف ہوا۔
چیئرپرسن نوشین افتخار نے کہا کہ آئس جیسی منشیات طلاق، قتل اور خودکشی کے واقعات کاباعث بن رہی ہے۔
رکن آسیہ ناز تنولی نے انکشاف کیا کہ سفید چاکلیٹ نما منشیات بچیوں میں استعمال ہو رہی ہے ،شواہد دینے کو تیار ہوں۔
کمیٹی نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سینئر سٹیزنز ترمیمی بل 2025 سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز میں چوریوں،کرپشن اور پروٹون کمپنی کی گاڑیوں سے متعلق شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا۔