Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے فیڈرل بی ایریا میں علاقہ مکینوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں سے فراڈ کرنے والے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزم کو پکڑے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ملزم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی دیر ایک شخص کو دیکھ رہے تھے کہ اس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں ہے وہ بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں میں جارہا تھا۔
بعدازاں ایم ٹی ایم مشینوں میں شہریوں کے کارڈ پھنسنا شروع ہوگئے مزکورہ شخص شہری کی مدد کے بہانے اے ٹی ایم کی مشین میں کچھ ایسا فراڈ کرتا ہے کہ شہری کے اکاونٹ سے رقم نکال لیتا ہے اور شہری کو معلوم بھی نہیں چلتا۔
مشتعل شہریوں میں ایک شہری نےدعویٰ کیا ہے کہ اس ہی شخص نے کچھ عرصے قبل میرے ساتھ اسی طرح کا فراڈ کرکے رقم نکالی تھی جس کو میں نے پہنچان لیا ہے۔
ملزم نے ویڈیو میں اپنا نام سلیم بتایا اوراس کے پرس میں مختلف شہریوں کے اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ موجود تھے اس حوالے سے ایس ایچ او جوہر آباد یوسف مہر نے بتایا کہ مبینہ جعلساز خود کو قانون کا طالب علم ظاہر کررہا ہے اورشارع فیصل کا رہائشی بتارہا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ جعلساز پر ڈسڑکٹ ایسٹ کے تھانے میں ایک مقدمہ بھی درج ہے ، ملزم سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔