پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل فیلڈ مارشل سید عاصم اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ہفتے کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، قومی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس موقعے پر بات چیت کا محور خطے میں پائیدار امن کا قیام تھا، جس میں خاص طور پر خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورت حال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے مسلسل سفارتی روابط کے ذریعے بات چیت، کشیدگی میں کمی اور حل طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بدھ کو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچے تھے۔ اس دورے کا بنیادی مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان تعطل کا شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کروانے کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنا تھا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سرکاری دورے کے دوران جمعرات کو ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر موجود تھے۔
تہران میں پارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی سکیورٹی صورت حال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں سہولت فراہم کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔
.png)
5 hours ago
2



English (US) ·