فیلڈ مارشل عاصم منیر آج تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی میڈیا

3 months ago 38

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسنا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف  فیلڈ مارشل عاصم منیر جمعرات کو تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ دورہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات اور مشاورت کے سلسلے میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کی طرف سے باضابطہ طور فیلڈ مارشل کے ممکنہ دورہ ایران سے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلٰی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پاکستانی وزیر داخلہ کا یہ دوسرا دورہ تہران ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی جنگ کے بعد پاکستان نے جنگ بندی اور اس کے بعد مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کیا جسے صدر ٹرمپ، ایرانی حکام اور دیگر ممالک نے سراہا۔

انہی کوششوں اور ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے براہ راست مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے تھے، تاہم پاکستان مسقتل جنگ بندی اور کسی معاہدے پر پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

محسن نقوی کے تہران کے یہ غیر معمولی دورے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدے اور دوبارہ حملے کے درمیان ’بارڈر لائن‘ پر ہیں۔

صدر  ٹرمپ نے واشنگٹن کے قریب جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یقین کریں یہ بالکل بارڈر لائن پر ہے۔ اگر ہمیں درست جوابات نہیں ملتے تو معاملات بہت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔ ہم کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ’بہت جلد‘ یا ’چند دنوں میں‘ ہو سکتا ہے، لیکن خبردار کیا کہ تہران کو ’سو فیصد درست جوابات‘ دینے ہوں گے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران کو ’امریکی فریق کا نقطہ نظر موصول ہو گیا ہے‘ اور وہ اس کا جائزہ لے رہا ہے۔ انہوں نے منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کے ایرانی مطالبات کو دہرایا۔

Read Entire Article
Chatroom