فیلڈ مارشل سے قطری وزیرداخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے ملاقات کی اور اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور دنیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ ملاقات میں خاص طور پر سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے وزیر داخلہ شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعتراف کیا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
Read Entire Article
Chatroom