Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
فیسکو میں اربوں روپے کی مبینہ بجلی چوری کے اسکینڈل میں نيب نے ستارہ کیمکل کے مالک میاں ادریس کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا۔
نیب نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں میاں ادریس کی 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب نے میاں ادریس، فیسكو سابق سی ای اوز سمیت 13 افراد کے نام جائیدادوں، اثاثوں کی چھان بین شروع کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
ستارہ سپنا، ستارہ گولڈ، ستارہ پارک، ستارہ ڈائمنڈ ویلی کی اراضی، رقبہ سمیت ستارہ قمر ولاز، ستارہ ابن، ستارہ ہائیٹ، ستارہ کالونی، ستارہ ولاز کی اراضی کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
نيب نے اے ڈی سی آر فیصل آباد کو مراسلہ لکھ کر بجلی چوری کے اسکینڈل میں ملوث میاں ادریس کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔