عوامی نیشنل پارٹی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے متنازع بیان کی شدید مذمت

5 months ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے متنازع بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مساجد کے حوالے سے بیان مذہبی جذبات بھڑکانے اور اشتعال پھیلانے کی کوشش ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عہدہ بردباری اور سنجیدگی چاہتا ہے، پختونخوا جیسے حساس صوبہ میں ٹکراؤ قطعاََ حل نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ کوئی ذی شعورشخص مسجد کی توہین جیسی حرکت تو دور اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان مساجد کی بے حرمتی کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فرض ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلوں کو کم کریں اور باہمی اعتماد بحال کریں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حالات اس طرح ہی رہے تو خیبر پختونخوا کا مستقبل کیا ہوگا؟، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنے صوبہ کے لیے بھی کچھ کریں۔
Read Entire Article