Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
عزیز آباد میں پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پریشان ہو کر سڑک پر نکل آئے اور متعلقہ ادارے کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے بلاک دو ، تین اور اس سے متصل علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی میں علاقہ مکین مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور واٹر کارپوریشن کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے عزیز آباد میں پانی کی فراہمی کافی عرصہ سے بند ہے جس کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں پانی کی قلت نے ٹینکر مافیا کی چاندی کر دی علاقہ مکینوں کو اپنے حصے کا پانی بھی مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور علاقے میں پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔