Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سیاست اور شادی کی خوشیاں ایک منفرد انداز میں یکجا ہو گئیں جب این اے 143 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کی گزشتہ روز ایک خاص تقریب میں انٹری نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک دلہا گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں دُلہنیا لینے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
دلچسپ بات یہ کہ دُلہے نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری طفیل جٹ کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔
چوہدری طفیل جٹ نے اس غیر معمولی واقعے کی قدر کرتے ہوئے دُلہا کے ولیمے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف شادی کی مبارکباد پیش کی بلکہ ووٹ ڈالنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینا ایک قومی فریضہ ہے اور میں دُلہے کا شکر گزار ہوں کہ اس نے اپنی شادی کا پروگرام موخر کرکے ووٹ ڈالنے آیا۔
تقریب میں موجود لوگوں نے بھی دُلہے کی حب الوطنی اور جمہوری شعور کی تعریف کی، جبکہ چوہدری طفیل جٹ کی آمد نے تقریب کی رونق اور بڑھا دی۔